لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں 4جون کو پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی فاسٹ بائولروہاب ریاض کی بدترین بائولنگ بھی شکست کی ایک وجہ تھی ۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی جیتنے پروزیراعظم نوازشریف نے قومی ٹیم کےکھلاڑیوں کےلئے ایک ایک کروڑانعام دینے کااعلان کیاتھالیکن بھارت کے خلاف میچ کے د ورانزخمی ہونے کے باعث باہرہوگئے تھے توجب انعام لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی تواس میں وہاب ریاض کانام شامل نہیں تھالیکن اب وفاقی حکومت نے اس حوالے سے ایک توسیعی فہرست جاری کی ہے اوران میں وہاب ریاض کانام بھی شامل ہے لیکن انہیں بطورانعام ایک کر وڑکے بجائے50لاکھ روپے انعام دیاجائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں