سرائے نورنگ(آئی این پی )رویت ہلال کمیٹی نے عیدکاچانددیکھنے کے لئے آج بروزہفتہ اجلاس کوطلب کیاگیاہے ،چاندنظرآیاتوعیدالفطر25جون بروزاتوارہوگی،اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کے پریس منتظم مولانامحمدابراہیم ادہمی میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ عیدالفطرکی چانددیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کااجلاس جامع مسجدمولاناجمعہ خان میں بعدنمازمغرب طلب کیاگیاہے اس دوران اگرچانددیکھنے کے ٹھوس شواہدملے،تواتوار25جون کوعیدالفطرہوگی،اوراگرچاندنظرنہیں آیاتو30روزے مکمل ہونے پرپیر26جون کوعیدالفطرہوگی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ جہاں کہیں چاندنظرآئے تورویت ہلال کمیٹی تحصیل نورنگ کوفورااطلاع دیں تاکہ بروقت عیدکااعلان ہوسکے۔ور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ چاند رات پرہوئی فائرنگ کرنے سے
اجتناب کریں کیونکہ ہوائی فائرنگ سے کسی کی خوشی غم میں تبدیل ہوسکتی ہیں انہوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں پرکڑی نظر رکھیں تاکہ عیدکے موقع پرکوئی ناخوشگوارواقعہ رونمانہ ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں