کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے بھارت کے خلاف ہونے والی غلطیوں خصوصاً کیچ چھوڑنے جیسی اہم غلطیوں کا اعتراف کر تے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی جو پلاننگ تھی اس پر موجود رہنے کی کوشش کی تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے گروپ میچ میں پلاننگ کے تحت اس پر رہنے کی کوشش کی۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عماد وسیم کو زیادہ اوور کروادئیے گئے۔اس کو تین اوورز کے بعد تبدیل کردینا چاہئےتھا۔انھوں نے مزید کہاکہ اس میچ پر مزید بات ویسے کرنا مناسب تو نہیں۔بھارت کو 40 اوورز تک 2سو رنز پر رکھاہواتھا تاہم بھارت کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔ پاکستان نے بھارت کو کنٹرول کیاہواتھا۔انھوں نے تسلیم کیاکہ بھارت کے کھلاڑی آؤٹ نہیں کئے تاہم ان کا قابو میں کیاہواتھا۔ آخری اوورز میں بھارت کے کھلاڑیوں کے دو کیچ چھوٹ گئے اور پاکستان کے دو اہم بالرز آخری اوورز میں ان فٹ ہوگئے جس سے ٹیم کو نقصان ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں