اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹاس ہارنا میچ جیتنا ہو گیاوزیراعلیٰ سندھ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد سے دلچسپ مکالمہ۔ تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹیڈیم پہنچے تو عارف حبیب نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر سرفراز احمد بھی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرفراز احمد کی تعریف کی اور ان سمیت پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سرفرازاحمد سمیت کرکٹ ٹیم کو وزیراعلیٰ ہائوس میں مدعو کرتے
ADVERTISEMENT

ہوئے کہا ہم آپ کا اور آپ کی ٹیم کا وزیراعلیٰ ہائوس میں انتظار کر رہے ہیں جس کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ عید کے بعد ہم آپ کے وزیراعلیٰ ہائوس میں مہمان ہونگے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرفراز احمد سے پھر پوچھا کہ اگر آپ ٹاس جیت جاتے تو آپ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے یا بائولنگ کا تو سرفراز احمد نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بائولنگ کرتے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹاس ہارنا میچ جیتنا ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں