اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پارٹی الیکشن کا جو طریقہ اختیار کرنا چاہیے تھا ایسے الیکشن نہیں ہوتے، میں پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کے مخالف تھا اگر الیکشن ملتوی نہ ہوتے تو میں پنجاب کا صدر ہوتا۔ چوہدری سرور نے ایک نجی ٹی وی میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے ایک سال قبل الیکشن کروانے سے تحریک انصاف کی پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہن لیگ کے پاس الیکشن جیتنے کے لیے بہترین امیدوار اور پیسہ دونوں موجود ہیں اگر تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ الیکشن کروا کر امیدوار لانے سے ہم ن لیگ سے جیت جائیں گے تو ایسا مشکل ہے، ہمیں الیکشن جیتنے کے لیے ن لیگ کے ساتھ ایشوز پر جانا ہوگا، گزشتہ کچھ دنوں سے چوہدری سرور کے بارے میں یہ خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے ہیں، آج نجی ٹی وی کے پروگرام میں چوہدری سرور نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں