نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی ٹریفک پولیس نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمراہ کی نو بال پر ٹریفک اشتہار بنا ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی باولر جسپریت بمراہ کی جانب سے پاکستانی اوپننگ بلے باز فخر زمان کو ابتداء4 میں ہی آوٹ کر لیا گیا تھا تاہم نوبال کی وجہ سے انہیں یہ وکٹ حاصل نہ ہو پائی تھی۔نوبال کے باعث نئی زندگیملنے کے بعد فخر زمان نے بھارتی باولر کی جم کی پٹائی کی تھی اور شاندار سینچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ اب بھارتی ٹریفک پولیس کی جانب سے
جسپریت بمراہ کی اس نو بال پر ٹریفک اشتہار بنایا گیا ہے۔ اشتہار میں پیغام دیا گیا ہے کہ قوانین کی پاسداری کریں اور سگنل پر لائن کراس مت کریں۔ لائن کراس کرنا آپ کیلئے بھاری نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں