گوجرانوالہ (مانیٹرنگ دیسک )آئی سی سی چیمپینزٹرافی میں بھارت کے خلاف شاندارسنچری سکورکرنے والےپاکستانی بیٹسمین فخر زمان نے کہاہے کہ میں نے پچ پرشورکی وجہ سے اظہر علی کی رن لینے کی آواز نہیں سنی اور وہ آوٹ ہو گئے جس پر میں نے اس سے معذرت بھی کی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے فخرزمان نے بتایاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ کم اورجنگ زیادہ تھی اوراس وجہ سے اوول کے سٹیڈیم میں شوربہت زیادہ تھامیں نے اظہر بھائی کی رن کی آواز نہیں سنی جس کے باعث میں کریز میں ہی رہ گیا اور وہ رن آوٹ ہو گئے ،میں نے
میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں ان سے معافی بھی مانگی تو انہوں نے کہا کہ میچ ہم جیت گئے ہیں ،تمہاری سینچری بھی ہو گئی ،ٹرافی بھی آگئی ،اب سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں