گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی میںشاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پاکستانی فاسٹ بائورحسن علی نے اپنی زبردست بائولنگ کے پیچھے چھپی اصلی محنت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ میرے بڑے بھائی نے بائولنگ کےلئے کیلئے خصوصی پچ تیار کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سٹاربائولر حسن علی نے بتایاکہ جب میرے بھائی کو یہ احساس ہوا کہ کرکٹمیری لیے زندگی کی سب سے اہم چیز ہے توانہوں نے میرلئے 2009میں خصوصی پچ بنائی اورپچ کواہم دونوں بھائیوں نے مل کرتیارکیا۔انہوں نے بتایاکہ ہم پچ کےلئے دوفٹ زمین کھودی اس میں سیمنٹ بھرااوراس پچ کی ایک کاریگرسے پالش کروائی اورمیں اپنے بھائی
کے ساتھ اس پچ پربائولنگ کی پریکٹس کررہااوراب بھی اسی پچ پرپریکٹس کروں گاتاکہ اپنی بائولنگ میں مزیدبہتری لاسکوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں