لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف برطانوی کرکٹ کمنٹیٹرراب سمتھ نے چیمپنزٹرافی میں زبردست کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں دعوی کیاہے کہ پاکستانی ٹیم انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپینزٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد سری لنکا،انگلینڈ،جنوبی افریقہ اورپھرفائنل میں بھارت کوعبرتناک شکستدینے والے پاکستانی ٹیم کے بارے میں راب سمتھ نے کہاہے کہ میں پہلے سوچتاتھاکہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی تاریخ میں ایک دلچسپ ٹیم ہے لیکن اب مجھے احساس ہواہے کہ یہ ایسابالکل نہیں ہے بلکہ پاکستانی ٹیم توانسانی تاریخ کی دلچسپ ترین ہے ۔معروف برطانوی کمنٹیٹرنے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کے حوالے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دنیاکی دیگرکرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کے برعکس سرفرازاحمد ایک مختلف قسم کے کپتان ہیں جونہ توگلیمرس ہے اوردنیابھرکے کیمروں کے سامنے بھی اپنے آپ کوانگریزی میں بیان کرنے سے پریشان بھی نہیں ہوتااورنہ ہی شرماتاہے جس کی واضح مثال اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے فائنل جیتاتوسرفرازاحمدنے اس کے بعدمیدان میں اپنے چھوٹے سے بچے کو بھی بہت فخر کےساتھ اپنے بازوں پر اٹھا لیا تھاجبکہ ان کی اہلیہ بھی ساتھ حجاب میں تھیں اوراس طرح سرفرازاحمد نے بہت ہی سادہ اندازمیں دنیاکے سامنے خوشی کااظہارکیا۔راب سمتھ نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کاکپتان سرفرازاحمد حافظ قرآن ہے اورہم جانتے ہیں کہ ماہ رمضان کے دوران اللہ تعالی نے کیوں اس کوبہت عزت بخشی ہے کیونکہ وہ ایک سادہ انسان ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سرفرازاحمد چیمپئنز کا چیمپئن ہے اورایسی خصوصیات کسی اورٹیم کے کپتان میں نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں