ملتان(آئی این پی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری نہ ہوئی توخدانخواستہ ملک کونقصان ہوسکتاہے، بدقسمتی سے عمران خان سیاستدان نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف جائے اورمیں خودوزیراعظم بن جاؤں ان کو یہ راستہ اختیارنہیں کرناچاہیے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان اور نوازشریف کو فائدہ ہوسکتا ہے ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے انتقال نہ لیاجائے بلکہ ان کا احتساب کیا جائے کیونکہ اگر انتقال لیا گیا تو اس کا فائدہ نوازشریف کو ہوگا ،جوراستہ اختیار کیا ہے یہ احتساب کانہیں ہے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان سیاستدان نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ نوازشریف جائے اورمیں خود وزیراعظم بن جاؤں ان کو یہ راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے، سیاستدانوں کی وجہ سے دوسروں کو موقع مل جاتا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں آئی بی کوبھی شامل کیا جانا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں