اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی جنوبی افریقہ کرکٹ لیگ میں بینونی فرنچائز خرید لی، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کیپ ٹائون ٹیم کو خرید لیا، دونوں ٹیموں کا ٹکرائو نومبر یا دسمبر میں ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جنوبی افریقہ کرکٹ لیگ میں بینونی فرنچائز خرید لی ہےجبکہ بھارت کی آئی پی ایل کی کولکتہ نائٹ رائیڈر کے مالک بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے جنوبی افریقہ کرکٹ لیگ کی کیپ ٹائون ٹیم اپنے نام کی ہے۔ دونوں ٹیم مالکان نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے سوچ بچار شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں دونوں ٹیم مالکان جارحانہ مزاج کے کھلاڑیوں کی تلاش میں ہیں۔دونوں ٹیموں کا ٹکرائو شائقین کرکٹ کو نومبر، دسمبر کو دیکھنے میں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں