اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی شوقین مزاج لوگ اپنے نت نئے اور انوکھے شوق کے باعث شہرت کا باعث بنے، کسی کو گھوڑوں کو شوق تھا، کسی کو قدیم سکے اور نوادرات کا شوق مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں کہ ایک ایسا مسلمان بادشاہ بھی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین اور جدید گاڑیاں جمع کرنے کا شوق ہے۔ دنیا کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کا ریکارڈ مسلمان بادشاہ سلطان آف برونائی دارالسلام سلطان حسن البولکیا کے پاس ہے۔ سلطان سات ہزار کاروں کے مالک ہیں جن کی مالیت 5ارب ڈالرسے بھی زائد ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 5کھرب پاکستانی روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ یہ ہزاروں گاڑیاں کسی عام گیراج میں نہیں بلکہ جہازوں کو کھڑا کرنے کیلئے بنائے گئے خاص ہینگرز میں پارک کی جاتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے سینکڑوں غیر ملکی ماہرین کو تعینات کیا گیا ہے، جن کے اخراجات مزید کروڑوں ڈالر ہیں۔سلطان نے اپنی قیمتی کاروں کی خاص دیکھ بھال کیلئے کاریں بنانے والی یورپی کمپنیوں کی خصوصی ٹیمیں تعینات کررکھی ہیں۔ کاروں کے اس حیرت انگیز ذخیرے میں چند کاریں تو ایسی بھی ہیں جو دنیا میں کسی اور شخص کے پاس نہیں کیونکہ انہیں خصوصی طور پر کروڑوں ڈالر کے عوض صرف سلطان آف برونائی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں