نئی دہلی(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں لوگوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ، اپنی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ ہوکرشہریوں نے اپنے ٹی وی سیٹ بھی توڑدیے ،دوسری جانب کپتان ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کے گھر کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوںذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں شہریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ، اپنی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ
ADVERTISEMENT

شہریوں نے اپنے ٹی وی سیٹ توڑ دیے اور اپنی ٹیم کے خلاف نعرے بازی کی ۔ شہریوں نے ناقص کارکردگی پر کپتان ویرات کوہلی کو کپتانی سے فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔اوول کے کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی تماشائیوں کے چہرے اتر گئے اور بعض خواتین دھاڑیں مار کر روتی رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں