اوول(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ میں فتح کااعدادوشماریاماضی کی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہے جوبھی ٹیم اچھاکھیلے گی وہی جیتے گی ۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ہفتہ کے روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم اعدادوشماریاماضی کودیکھ کرنہیں بلکہ ہم جیتنے کےلئے کھیلتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کاایک ہی مقصد ہوتاہے کہ میچ صرف جیتنے کےلئے کھیلناہے ۔ویرات کوہلی نے کہاکہ جوٹیم اچھے کھیل کامظاہرہ کرے گی ،فتح اسی ٹیم کے قدم چومے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کوہراسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دونوں ٹیمیں جیتناچاہتی
ADVERTISEMENT

ہیں لیکن جوٹیم اچھے کھیل کامظاہرہ کرے گی وہی جیتے گی اورمجھے امیدہے کہ کل ایک بہت بہترین میچ ہوگااوراس کےلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کواچھی کارکردگی کامظاہرہ کرناہوگا۔بھارتی کپتان نےنے کہاکہ فائنل میچ کےلئے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں