مزار شریف (آئی این پی)افغانستان کے شمالی صوبہ بلغ میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 4امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی صوبہ بلغ میں ایک اندرونی حملے میں 4امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ افغان آرمی کی 209ویں کور کے ترجمان عبدالقہار کا کہنا ہے کہ ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 4امریکی فوجیوںکو ہلاک کردیا۔ ہم واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔کابل میں امریکی فوجی کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہین کیمپ جوشمالی شہر مزار شریف میں 209ویں کور کا ہیڈکوارٹر ہے میں پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں
ADVERTISEMENT

۔گزشتہ ہفتے مشرقی صوبہ ننگرہار میں ایک افغان فوجی نے فائرنگ کرکے تین امریکی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں