لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی آل رائونڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا میری خواہش تھی جواب تکمیل تک پہنچ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب میں پاکستانی ٹیم کے دوسری ٹیموں کے ساتھ میچوں کے دوران پاکستانی کرکٹرزکودیکھتاتھاتومیرے دل میں بھی یہی خواہش پیدا ہوتی تھی کہ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کروں ۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی نے میری خواہش پوری کردی لیکن ابھی میرے کیرئیرکی ابتداہےلیکن میں ایک طویل عرصےکےلئے پاکستان کی طرف سے کھیلناچاہتاہوں ۔فہیم اشرف نے برطانوی خبررساں ادارے کوانٹرویودیتے ہوئے کہاکہ جب ہم سری لنکاکے خلاف میچ کھیل رہے تھے تواس وقت
ADVERTISEMENT

ایک اچھی پارٹنرشپ کی ضرورت تھی تاکہ ہم میچ جیت سکیں اوراس میچ نے ہی مجھ میں اعتماد پیداکیااورمیں نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ جب بلے بازایک یادواچھے شارٹ مارلے تواس پردبائوختم ہوجاتاہے اوریہی کچھ میرے ساتھ ہوامیں نے اچھے کھیل کامظاہرہ کیااوردبائوختم ہوگیالیکن بدقسمتی سے میں اس میچ میں رن آئوٹ ہوگیاجس کامجھے افسوس رہے گالیکن ہم نے یہ میچ جیت لیاجس کے بعد سیمی فائنل تک ہم ناقابل شکست رہے ،انہوں نے مزیدبتایاکہ میں نے فرسٹ کلاس میچ میں بھی سنچری سکورکی تھی اوررواں سال ڈیپارٹمنٹل ون ڈے کپ میں بھی حبیب بینک کی طرف سے 19سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں ۔انہوں نے بتایاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بیٹنگ اوربائولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کروں ۔واضح رہے کہ فہیم اشرف نے سری لنکاکے خلاف میچ میں دووکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ جب پاکستانی بیٹنگ فلاپ ہونے جارہی تھی توفہیم اشرف نے دوشاندارسڑوکس کھیلے تھے اورانہوں نے کپتان سرفرازاحمداورمحمدعامرکے ساتھ مل کرپاکستان کوفتح سے ہمکنارکیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں