ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتنے پر سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارتی ٹیم کی تعریف کے باوجود سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے بھارتی کرکٹرز اور شہریوں کو مایوس کر دیا جو سوشل میڈیا پر بھی زہر اگلنے لگے ۔ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اس حوالے سے تعصب پر مبنی ٹویٹ کر کے پاکستانی شائقین کو غصے سے لال پیلا کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنےٹویٹ میں بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے لکھا ہے کہ ”اچھی کوشش کی پوتے ، سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بہترین کوششیں کیں، گھر کی ہی بات
ADVERTISEMENT

ہے ،فادرز ڈے پر بیٹے کیساتھ فائنل ہے “۔سہواگ نے اپنے اس تعصب سے بھرے ٹویٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ مذاق کو سنجیدہ مت لیو بیٹا ۔ سہواگ کی اس ٹویٹ پربہت سے افراد انکی سوچ پر تنقید کرتے اور مشورہ دیتے نظر آئے کہ اتنے بڑے کرکٹر کو اس طرح کا تبصرہ زیب نہیں دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں