لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ نئی تصویر جاری کردی جس نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی ۔تفصیلات کے مطابق جمائمہ خان نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کی سالگرہ کے موقع پر اس کے ساتھ نئی تصویر جاری کردی ۔ سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کے ساتھ ایک تصویرشیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں بیٹی خوشی کے لمحات سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔اپنے پیغام میں جمائما خان
ADVERTISEMENT

نے کہا شاندار خاتون کو سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں نے اپنی سوتیلی بیٹیٹیرین وائٹ کو بلا یا اور اس کے ساتھ بہترین وقت گزارا جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ۔جمائما خان نے کہا کہ ٹیرین وائٹ جب بھی میرے ساتھ ہوتی ہے تو میں بہت ہمیشہ خوش ہوتی ہوں ۔انہوں نے ٹیرین وائٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو بھی میں جانتی ہوں ان میں ٹیرین وائٹ بہت زیادہ عقلمند ،بہادر ،مستند اور متاثر کن ہیں ۔جمائما خان نے اپنی سوتیلی بیٹی ٹیرین وائٹ کو پیار بھرا پیغام دیتے ہوئے مزید کہا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور تمہیں ’مس ‘کرتی ہوں ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ اس تصویر اور پیارے بھرے پیغام کو دیکھ کر لوگوں نے ماںبیٹی کے پیار پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان دونوں کو سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں