اوول (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں پرچاول کھانے کی پابندی عائدکردی گئی ہے یہ پابندی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرنے لگائی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرنے قومی کرکٹرزکی فٹنس کوبرقراررکھنے کےلئے ان کےدیسی کھانوں پربھی پابندی لگائی ہے اورہدایات جاری کی ہیں کہ دیسی کھانوں جن میں دال چاول بھی شامل ہیں ان سے کھلاڑی مکملپرہیزکریں اوریہ فائنل سے قبل مت کھائیں ۔واضح رہے کہ پاکستانی ہیڈکوچ قومی کرکٹرزکی فٹنس پرمحنت کررہے ہیں جس کی وجہ سے قومی کرکٹرزکی فٹنس میں بہتری آئی ہے ۔مکی آرتھرنے فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس کے پیش
ADVERTISEMENT
Ad
نظرچاول کھانے پرپابندی عائدکی ہے تاکہ فائنل میں کھلاڑی مکمل طورپرفٹ رہیں اوراچھے کھیل کامظاہرہ کرسکیں ۔پاکستانی کھلاڑیوں پریہ پابندی فائنل کے بعدختم کردی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں