کارڈف (این این آئی)سری لنکا کیخلاف کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ سیمی فائنل جیت کر لندن کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو مکی آرتھر کا کہناتھا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے ،ہرانا آسان نہیں ہو گا ،سرفراز یا شعیب ملک کو اوپر کھلانے پر بات ہوئی ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ مڈل آرڈر کی فارم پر تشویش ہے ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ مضبوط ٹیم ہے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ مڈل آرڈر بیٹنگ فلاپ ہونے پر تشویش ہے اور اس پر کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیم کی غیر مستقل مزاجی پریشانی کا باعث ہے لیکن بعض اوقات یہی ہماری سب سے بڑی قوت بن جاتی ہے جبکہ محدود اوور کی کرکٹ میں بہتر ٹیم بنتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر 2 پوزیشن حاصل کرلی اور ون ڈے رینکنگ میں بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے ٗ انگلینڈ کا سامنا کر نے کیلئے تیار ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے بتایا کہ انگلینڈ بہت بہت زیادہ اچھی ٹیم ہے انگلینڈ ٹیم کی کو آسان نہیں لینگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر آپ دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلیں تو آپ ضرور اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں لہذا ہم انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 14 جون کو کھیلا جائے گا ۔۔واضح رہے کہ پاکستا ن کو آٹھویں پوزیشن سے چھٹکارے کا موقع مل گیا،سری لنکا کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ پانے والی پاکستانی ٹیم کے لئے طویل عرصے بعد آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن سے اوپرآنے کاموقع مل گیا،اگرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم عالمی نمبرچار انگلینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ دو پوائنٹس حاصل کرکے عالمی رینکنگ میں سری لنکاکی جگہ ساتویں نمبرپرآجائے گی۔ اس صورت میں پاکستان اور سری لنکا کے پوائنٹس عین برابر(93) ہی ہوں گے مگر پاکستان کواعشاریاتی برتری حاصل ہوگی۔اس طرح اگر بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوجاتی ہے تو وہ دوپوائنٹس گنوا دے گی۔اس صورت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔دوسری جانب اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈکے خلاف سیمی فائنل ہاربھی جاتی ہے تب بھی اْس کی آٹھویں پوزیشن برقرار رہے گی تاہم اْس کا ایک پوائنٹ کم ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں