کارڈف(آئی این پی)انگلش کنڈیشنزنے چیمپیئنز ٹرافی کا رنگ پھیکا کردیا، فلیٹ وکٹس اور خراب موسم نے ایسا کمال دکھایا کہ ٹاپ ٹیموں کوابتدائی رانڈ سیہی گھرواپسی کی راہ لینا پڑی، 300سے زائد رنز کا ہدف بھی چھوٹا لگنے لگا۔برطانیہ میں جاری حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں سب ہی رنگ نظرآئے،بولرز نے رنگ کم ہی جمایا،بلے بازوں کا راج رہا۔بارش نے کئی میچوں کا مزہ کرکرا کیا،کئی اپ سیٹس بھی ہوئے اورتگڑے ٹیمیں گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہوئیں۔پہلے بنگلادیشی ٹائیگرزنے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چاروں شانے چت کیااوریوں 2015کے ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کی ایونٹ سے چھٹی ہوگئی۔ قسمت آسٹریلیا سے خفا رہی،ان کے تینوں میچوں میں بارش ہوئی،2بے نتیجہ رہے جبکہ تیسرے میں اچھی پوزیشن کے باجود انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔ٹرافی کیلئے فیورٹ تصور کی جانے والی انگلش ٹیم اپنے تینوں گروپ میچوں میں چھائے رہی ۔بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بارآئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں