ممبئی(آئی این پی) بھارتی فلمی اداکار کمال راشد خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی نہیں جیت سکتے، انھوں نے یہ بات سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں بلو شرٹس کی شکست پر کہی۔اداکار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرے حساب سے ویرات کوہلی زندگی میں کوئی ٹرافی جیت ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ کھیلتا کم اچھلتا زیادہ ہے، سوچتا کم گالیاں زیادہ بکتا ہے، ادکار نے بھارتی ٹیم کی سلیکشن پر کھل کر تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے 2 کروڑ کی آبادی سے 11 بہترین پلیئرز تلاش کرلیے جبکہ بی سی سی130 کروڑ لوگوں میں سے 11 فاتح پلیئرز نہیں چن پایا۔واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم سے مقابلے میں شیکھر دھون کی سنچری ، دھونی اور روہت شرما کی ففٹیز رائیگاں چلی گئی تھیں، یہ انگلینڈ میں سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کو 38 برس بعد پہلی شکست بھی بنی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں