لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی ہے کہ رات کے اوقات میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آج پھر زور دکھائے گا،اندھیرا ہوتے ہی بادل آئیں گے ۔لاہور،گوجرانوالہ ،راولپنڈی، سرگودھا،فیصل آباد اور ملتان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش گنگنائے گی۔پشاور،ہزارہ ،مالاکنڈ،بنوں اور کوہاٹ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ فاٹا اور کشمیر کے پہاڑوں پر بادل گرج گرج
برسیں گے جبکہ کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،کئی علاقوں میں بوندا باندی کاامکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں