اوول (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکانے گزشتہ روزبھارت کوعبرتناک شکست سے دوچارکیاتھالیکن میچ شروع ہونے سے قبل بھارتی کھلاڑی پاکستان کوشکست دینے کی وجہ سے کافی غرورمیں دکھائی دیتے تھے ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکاکے مایہ نازبیٹسمین ڈیکویلانے کہاہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے میچ سے قبل تضحیک آمیز بیان نے انہیں شکست دینے کا جذبہ دلایا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت کےخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کی جانب سے تضحیک آمیز بیان دیا گیا تھا کہ سری لنکا کیخلاف میچ ایک پریکٹس میچ سے زیادہ اور کچھ نہیں ہے۔اوراس سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ۔اس بیان کے بعد سارینے فیصلہ کرلیااب بھارت کوشکست دینے کےلئے آخری حدتک جائیں گے کیونکہ انہوں نے ہماری نہیں بلکہ ہمارے ملک کی تضحیک کی ہے اورہم نے بھار ت کوعبرتناک شکست دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں