لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے شعیب اختر کو دنیا کا خطرناک ترین بولر قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں فاسٹ بولرز کو کھیلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میک گراتھ، بریٹ لی، ڈیل اسٹین، مورنے مورکل، جیمز اینڈرسن یا اسٹورٹ براڈ سمیت تمام فاسٹ بولرز مشکل ہیں اور ان کی اپنی کلاس ہے۔ اگر ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو شعیب اختر کو مشکل ترین قرار دوں گا۔ دھونی نے کہا کہ اس کی وجہ آسان ہے۔ شعیب اختر یارکر سکتے ہیں۔باونسر کر سکتے
لیکن بیمر کی توقع نہیں کرسکتے۔ شعیب کے خلاف کھیلتے ہوئے یقینی طور پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں