برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور بھارت میچ کےدرمیان میچ بھارت کوانتہائی مطلوب ترین ملزم اوریووی گروپ کے سابق سربراہ وجے مالیانے بھی دیکھاتھا۔بھارتی میڈ یا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے دوران وجے مالیا کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ایجبسٹن کے میدان میں دیگرشائقین کرکٹ کے ساتھ بیٹھے میچ دیکھ رہےتھے ۔اس سے پہلے وجے مالیا کو 19اپریل کو برطانیہ میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا تھا تاہم گرفتاری کے صرف تین گھنٹے کے بعد وجے مالیا کو عدالت سے ضمانت مل گئی تھی اوران کویہ ضمانت بھارتی ہائی کمشنرکی درخواست پرملی تھی ۔یووی

کے سابق سربراہ نے 17بینکوں کے 9432کروڑروپے اداکرنے ہیں اوران کے خلاف بھارت میں تحقیقات جاری ہیں جبکہ بھارتی عدالتوں نے ان کے وارنٹ بھی جاری کررکھے ہیں ۔لیکن وجے مالیانے ان دنوں برطانیہ میں پناہ لے رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں