برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) شہریارخان نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد سابق کپتان مصباح الحق کی طرح میچورنہیں ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہریارخان نے کہاہے کہ سرفرازاحمدمیں مصباح الحق جیسی میچیورٹی نہیں ہے لیکن سرفرازاحمد میں ابھی سیکھنے کی بہت صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھرکی کارکردگی اچھی ہے اوران کے ٹیم جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں بہتری آئی ہے ۔شہریارخان نے اس موقع پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مجھے یہ افسوس رہے گاکہ میرے دورمیں بین الاقوامی کرکٹ پاکستان میں دوبارہ واپس نہیں آسکی

اپنا تبصرہ بھیجیں