ریا ض( آن لائن )دنیا میں جس رہنما کے ٹویٹس سب سے زیادہ ری ٹویٹ کئے جاتے ہیں، وہ رہنما امریکی صدر نہیں بلکہ سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیں ۔مواصلاتی کمپنی برسون ماٹسٹیلر کی تحقیق کے مطابق اپریل 2016 سے لے کر 20 مئی 2017 تک سعودی شاہ نے صرف 10 مرتبہ ٹویٹ کیا لیکن ان کا ہر ٹویٹ تقریبا ایک لاکھ 47 ہزار مرتبہ ری ٹویٹ کیا گیا۔امریکی صدر کی ٹویٹر پر تبصرے کو ری ٹویٹ کرنے کی اوسط ایک لاکھ 31 ہزار ہے۔رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے صرف عربی زبان میں ٹویٹس کی ہیں اور ان کوئی تصویر بھی نہیں تھی۔یہ تحقیق 178 ممالک کے 856 عہدیداروں پر کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں