اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کیساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز اور افغان کرکٹ لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کے این او سی منسوخ کر دئیے ۔چینل فائیو کے مطابق پی سی بی نے افغانستان کرکٹ بورڈ کیساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز اور افغان کرکٹ لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کے این او سی منسوخ کر دئیے ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل دھماکے پر افسوس ہے لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیا۔افغانستان کی سکیورٹی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں اس لئے افغانستان میں کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی ۔بیان میں

سکتی ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ۔پاکستان نے ہمیشہ افغان کرکٹ کی حمایت کی ہے اور افغانستان کی ایک نسل نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سے طے شدہ کرکٹ سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں