بارباڈؤس(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 3 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں جیت کے ساتھ گرین شرٹس نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔مین آف دی میچ شاداب خان قرار پائے ، وہ مسلسل دوسری بار مین آف دی میچ رہے ہیں۔میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 133رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے تعاقب میں کالی آندھی مقررہ 20 اوورز میں 8

وکٹوں پر 129 رنز بنا سکی۔ٹیم کی جانب سے مارلن سیموئلز 44 رنز اور جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ کے دوران پاکستانی اوپنر احمد شہزاد فیلڈنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹسمین چیڈوک والٹن سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے تھے۔ ان کی گردن اور بازو میں شدید جھٹکا آیا اور انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ لیکن تھوڑی دیر بعد طبیعت بہتر ہونے پر میدان میں واپس آگئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں