اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ نور کی اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کی وجہ سامنے آگئی ۔ خلع کی درخواست میں اداکارہ نور نےموقف اپنایاتھا کہ ان کے شوہر ولی حامد کی جانب سے شادی کے ایک ماہ بعد انہیں ہراساں کرنے اوران کے تلخ رویہ اختیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کی

وجہ سے نوبت خلع تک پہنچی۔عدالت نے نور کو اگلی پیشی پرطلب کر رکھا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ کی طرف سے دائر کی گئی خلع کی درخواست پر عدالت نے ان کے شوہر ولی حامد کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ فیصلہ سنایا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نور اپنے تین شوہروں سے خلع لے چکی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں