>ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی ساجد طور نے کہا کہ پارا چنار دھماکے میں اب تک 11 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ کم از کم 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے پہلے فائرنگ ہوئی اور اب بھی علاقے میں فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ باردی مواد

ایک کار میں رکھا گیا تھا جو امام بارگاہ کے زنانہ گیٹ کے قریب آ کر رکی اور دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور علاقے میں ب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے تاہم ان کی صحیح تعداد کے بارے میں علم نہیں ہو سکا۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں