p>لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے مخالفین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے پنجاب میں بڑے بڑے برج الٹا دیں گے ،پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر واضح طور پر اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے اور اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی

فونک رابطہ کیا ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ کی جانب دیکھنے والے پنجاب میں آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنانے کی غلط فہمی اپنے دماغ سے نکال دیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس بار حکمرانوں کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے آئندہ الیکشن میں پنجاب میں بھی حکومت ہم بنائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں