>پورٹ آف سپین(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کھلاڑی احمد شہزادجوویسٹ انڈیزکے بلے بازلیوس کے ساتھ ٹکرانے کے بعد گرائونڈمیں زخمی ہوگئے تھے اب وہ طبی امدادملنے کے بعد میدان میں واپس آگئے ہیں اورمیچ میں دوبارہ کھیل رہے ہیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق احمد شہزاد رن آؤٹ کرنے کیکوشش میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے ساتھ بری سے طرح سے ٹکرائے اور نیچے گر پڑے۔ اس موقع پراحمد شہزاد

کو ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر انھیں مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ درد اسے کراہتے رہے او رمیدان میں ہی بے ہوش ہوگئے ۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے ذریعے انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیالیکن ان کوابتدائی طبی امدادکے بعدہی کھیلنے کی اجازت مل گئی اوران کوگردن اورکمرمیں ہونے والادردبھی ختم ہوگیا۔احمد شہزاد کوایک بارپھرمیدان میں دیکھ کرپاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے کھل اٹھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں