کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بدھ کو ڈاکٹر عاصم حسین سے جناح اسپتال میں ملاقات کی۔ عرفان اللہ مروت نے اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کو رہائی پر گلدستے اور مٹھائی کے ساتھ مبارکباد بھی دی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ابھی بھی ناساز ہے، ڈاکٹر عاصم کو ابھی بھی علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ عاصم میرا دوست ہے اور ہم اس کی باقاعدہ رہائی پر پھر اسے مبارکباد دینے آئینگے۔ آصف زرداری کہتے پیں کہ پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں تو میں بھی اس دروازے سے اندر گھس جاؤنگا۔ واضح رہے کہ عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی آصفہ اور بختاور بھٹو نے شدید مخالفت کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں