>لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روزیہاںمنعقدہ پہلے قومی فری لائسنگ کنونشن میں ، جی پی ٹی آئی بی اور کراس اوور کا مشترکہ منفراد اقدام تھا جس میں 500 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا .یہ تین انتہائی پیچیدہ اور مقابلہ جاتی مراحل پر مشتمل تھا جس کا اختتام موقع پر ملازمت کے لیئے ٹیکنیکل انٹرویو پر ہوا اور صرف ایک دن میں 50

سینئر ٹیکنیکل ٹیلنٹ (امیدواروں) کا انتخاب ، پاکستانی معیشت میں سالانہ 5 ملین ڈالر مالیتی ملازمتوں کے امکانات کی تخلیق کے ساتھ کیا گیا ۔ کراس اوور یہ نظریہ ترکی ، روس ، رومانیہ ، پولینڈ اور یوکرین میں کامیابی کے ساتھ آزما چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب ، محمد شہباز شریف کراس اوور کی ٹیلنٹ کی تلاش مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سرگرمی پاکستان کے لئے مفید ثابت ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں