کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابائے انسانیت عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 31 مارچ سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عبدالستار ایدھیکی یاد میں 50 روپےکا سکہ 31 مارچ سے جاری ہو گا۔

اس یادگاری سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13 اعشاریہ 50 گرام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس پر عبدالستار ایدھی مرحوم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔جبکہ دوسرے رخ پر چاند اور ستارے کی تصویر موجود ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں