لاہور(نیوزڈیسک)سپر لیگ فکسنگ سکینڈل،محمدعرفان کو سزا سنادی گئی، تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں ملوث فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی چارج شیٹ کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ محمد عرفان نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں قوم سے معافی بھی مانگ لی ہے

جس پرفاسٹ باؤلر پر پی سی بی کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے محمد عرفان نے پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں اپنے وکیل اور بورڈ حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2 بکیز نے رابطہ کیا جن کو شٹ اپ کال دے دی تھی اور ان کی کوئی بات نہیں مانی تھی مگر میں پی سی بی حکام کو بکیوں کے رابطے کے متعلق بتا نہیں سکا جس پر میں قوم سے معافی مانگتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ قوم مجھے معاف کر دے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں