اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ گستاخانہ موادکی تشہیرکامعاملہ انتہائی حساس قسم کاہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ فیس بک کے نائب صدرنے ہمارے خط کاجواب دے دیاہے ۔فیس بک کے نائب صدرنے اپنے جوابی خط میں کہاہے کہ ہمیں پاکستان اورمسلمانوں کے تحفظات کااحساس ہے اورہم اس حساس معاملے کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔چوہدری نثارعلی خان کہاکہ فیس بک ہمارے تمام تحفظات دورکرے گی ۔۔ چوہدری نثارنے کہا کہ پچھلے دوتین دنوں میں ہم نے36پیچزاور 45سائٹس کوبلاک کیاگیاہے اوراس معاملے پرکوئی دبائوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں