نئی دہلی(این این آئی)بھارت لڑاکا ڈرون طیاروں کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی طرف بھی دیکھ رہا ہے ،اسرائیل نے بھارت کو اپنے لڑاکا ڈرون طیاریایٹن اور ہیرون فروخت کرنے کی پیش کش کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا خیال ہے کہ مستقبل

کے جنگی تنازعات براہ راست لڑائی کے بجائے لانگ رینج ہتھیار زیادہ اہم کردار ادا کریں گے۔بھارت ڈرون طیاروں کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی طرف بھی دیکھ رہا ہے اور پریڈیٹر یا ہیرون ڈرون طیاروں میں سے کسی ایک کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں