لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورمیں گزشتہ ہفتے شوہرکے ہاتھوں قتل ہونے والی دلہن کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے ۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق حراکی موت چہرے پردبائوکے باعث دم گھٹنے سے ہوئی جبکہ حراکاشوہر پولیس کی حراست میںپہلے ہی اعتراف جرم کر چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزجاری ہونے والی میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیاہے کہ حرا کی موت چہرے پردبائو کے باعث سانس گھٹنے سے ہوئی

تھی اورسانس بندہونے سے منہ اور ناک سے خون بھی نکلا،چہرے پرد بائو کی وجہ سے اس کادماغ کاایک حصہ بھی متاثرہوا۔واضح رہے کہ حراکاشوہرجوکہ ان دنوں پولیس کی حراست میں ہے اس نے اعتراف جرام کرلیاہے کہ حراکواس نے قتل کیا ۔پولیس نے حراکے قاتل شوہرکوابھی تک عدالت میں جسما نی ریمانڈکےلئے پیش نہیں کیاگیاہے ۔ ملزم کوعدالت میں پیش کرنے کے بعد ہی باقاعدہ طورپرکارروائی کاآغازہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں