نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے امریکا ، چین اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کردیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع سبھاش بہامری نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ رواں سال آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، چین ، فرانس ، انڈونیشیا ، قازقستان ،کرغزستان ، ملائشیا ، مالدیپ ، منگولیا ، نیپال ،

روس ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی جائیں گی ۔ انہوں نے مشقوں کے ذریعے فوجی تجربات کا تبادلہ ، تربیت ، سیمیناروں ، ورکشاپوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں