اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناماکیس کا فیصلہ کیا آئے گا اسے لے کر عوام میں بہت بے چینی پائی جا رہی ہے اور عوام بے صبری سے انتظار کرہے ہیں کہ عدالتِ عظمیٰ سے فیصلہ کس کے حق میں آتا ہے لیکن اب عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ماہر علم نجوم بھی میدان میں آگئے ہیں اور

انہوں نے بھی پیش گوئیاں شروع کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم کنعان چوہدری نے پیش گوئی کی ہے کہ ابھی تک عمران خان کے ستارے بہت اچھے جا رہے ہیں جبکہ ن لیگ اور حکومتی خاندان کے حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جون تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ جون کے بعد حالات سازگار ہوجائیں گے ۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کنعان چوہدری کا کہنا تھا کہ ستمبر میں بلاول کی سالگرہ آرہی ہے جس کے بعد بلاول کا دو سال کے لیے اچھا ٹائم شروع ہوجائے گا جبکہ مریم نواز صاحبہ کے ستارے اگلے دو سالوں تک گردش میں نظر آرہے ہیں اور انہیں دو سالوں تک کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں