اسلام آباد(نیوزڈیسک)پانامہ لیکس کافیصلہ،سپریم کورٹ سے وہ خبر آہی گئی جس کا انتظارتھا، تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا قوی امکان ہے، معلوم ہوا ہے کہ کیس سے متعلق فیصلے کا ڈرافٹ تیارکرلیا گیا ہے ،فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات اور وکیلوں کے دلائل کے بعد عدالت نے پانامہ لیکس کا فیصلہ تحریر کرلیاتھا جو کہ آئندہ ہفتے کسی

بھی وقت سنایاجا سکتا ہے، کیس کی سنوائی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عظمت سعید، جسٹس گزار احمد اور جسٹس اعجاز پر مشتمل پانچ رکنی بنچ نے کی تھی اور بالاخر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ پانامہ لیکس کے فیصلے کا پوری عوام کو شدت سے انتظار ہے اس کے علاوہ پی ٹی آئی اور ن لیگ بھی فیصلے کی منتظر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں