باربارڈوس(آن لائن) شاہد آفریدی نے بطور صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی کی ٹیم چھوڑنے کا اعلان کر کے سب کو ہی حیران کر دیا اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی اپنے دل کی بات کہے بغیر نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کے چھوڑے

جانے کا اعلان ڈیرن سیمی تک ایک صحافی کے توسط سے پہنچا تو انہوں نے شدید حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کیا؟ یہ کب ہوا۔‘‘اس کے کچھ ہی دیر بعد آفریدی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کیا تو ڈیرن سیمی کو بھی چارو ناچار یقین کرنا پڑا اور جواب دیا کہ ’’دوست! تمہارے ساتھ کھیلنا بہت ہی خوشی کی بات تھی، اگرچہ میں بہت زیادہو صدمے میں ہوں کہ تم پشاو رزلمی چھوڑ رہے ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں