اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نو (9) ٹی وی چینلوں ،اب تک ٹی وی، وقت ٹی وی، چینل 5، سچ ٹی وی، 7نیوز، آج ٹی وی، روز ٹی وی، نیوز ون اور کیپیٹل ٹی وی کو مؤرخہ22مارچ2017 شام8سے 9 بجے کے درمیان کلر سیداں،راولپنڈی میں طیارہ گرنے کی خبر نشرکرنے پر جو کہ قطعی طور پر بے بنیاد اور غلط(fake) تھی اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے

سات (07)یوم یعنی مؤرخہ31مارچ 2017 ؁ء سہ پہر4بجے تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اظہار وجوہ کے مطابق ٹی وی چینلز کو یہ بات واضح تھی کہ ایسی کسی بھی خبر کا نشر کرنا پیمرا ترمیمی ایکٹ 2007کی شق (f) 20، پیمرا رولز، 2009 کے رول 15(1) اور ضابطۂ اخلاق برائے برقی میڈیا کی شقوں4(1), (7)(a) اور 3(1)(i)کی صریحاًخلاف ورزی ہے مذکورہ ٹی وی مقررہ تاریخ تک اپنے اس اقدام کی وضاحت کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں