>اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجٹ 2017.18میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کی پینشنوں میں 10سے 15فیصداضافہ کیاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی بجٹ2017.18میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورریٹائرڈملازمین کی پینشنوں میں 10سے 15فیصداضافے کی تجویزدی گئی ہے۔ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں یہ اضافہ 50فیصدایڈہاک الائونسز بنیادی

تنخواہ میں جمع کرکے کریگی جبکہ باقی 10فیصد اضافہ کرکے ملازمین کو خوشخبری سنائے گی ۔تنخواہوں میں اس اضافے کے علاوہ سرکاری ملازمین کے میڈیکل سمیت دیگرالائونسزمیں بھی اضافہ کیاجائے گا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوںاوردیگرمراعات کاحتمی فیصلہ وفاقی وزارت خزانہ اگلے ماہ اپریل کے آخرمیں کرے گی جب اس کواس سلسلے میں سمری موصول ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں