اسلام آباد(آئی این پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والوں اور ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘ مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں

کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاء کاخیرمقدم کیا اور یوم پاکستان پر ویڈیو پیغام ریکارڈ کرانے والے شرکاء اور ’’ہم سب کا پاکستان ‘‘ مہم کامیاب بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا بھرپور میڈیا کوریج دینے پرمیڈیا کے شکرگزار ہیں۔<

اپنا تبصرہ بھیجیں