>اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے ماسکو میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے روس کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کردیا،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے ماسکو کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی۔

یوم پاکستان پر بھارتی وزیراعظم کے تہنیتی پیغام کے حوالے سے نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کی بات کرتا ہے مگر ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاک بھارت مذاکرات بحال ہونے جا رہے ہیں۔دریں اثناء دفتر خارجہ نے انسانی حقوق پر امریکی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد رپورٹ یکطرفہ، خلاف حقیقیت اور جھوٹ کا پلندہ ہے، بھارت میں انسانی حقوق کے بارے میں حقائق کے برعکس مواد رپورٹ کے جھوٹا ہونے کا ثبوت ہے۔ بریفنگ کے دوران صحافی کی جانب سے حسین حقانی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا وزیراعظم کے خط کے ذریعے سفیر کو ویزہ جاری کرنے کے اختیارات قانونی ہیں؟ جواباً ترجمان کا کہنا تھا کہ جواب کے لئے وزارت داخلہ یا وزیر اعظم ہاؤس سے رابطہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں