اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان پر چینی فوجی دستے کی پریڈ میں شرکت اور بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط کی کشمیریوں اور تحریک آزادی کی حمایت پر بھارت میں آگ لگ گئی، بھارتی میڈیا پاگل ہو گیا، پاکستانی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر عبدالباسط نے کشمیریوں کی حمایت اور تحریک آزادی کے حوالے سے بیان دیا تو بھارتیوں کو

تو جیسے آگ لگ گئی ہو بجائے مقبوضہ کشمیر کا تصفیہ حل کرنے کے آزادکشمیر پر قبضے کی بھڑکیں مارنے لگ گئے۔ بھارتی میـڈیا اخلاقیات بھول گیا اور ایسے الفاظ کا استعمال کرنے لگ گیا جس سفارتی اور اخلاقی آداب کے منافی ہیں۔ پاگل بھارتی میڈیا نے تو پاکستانی سفیر عبدالباسط کو ملک سے نکالنے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے جبکہ یوم پاکستان کی پریڈ پر چینی فوجی دستے کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کی شہ پر بھارت کو آنکھیں دکھاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں